حیدرآباد۔17۔مارچ (اعتماد نیوز)سیما آندھرا کانگریس قائدین نے عام انتخابات
کے موقع پر امیدواروں کی قطعیت سے متعلق سابق ریاستی وزیر وٹی وسنتا کمار
کے قیام گاہ میں اہم اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں سیما آندھرا کانگریس
انتخابی تشہیر کے چیر من و مرکزی وزیر چرنجیوی ‘سابق ریاستی وزرا آنم رام
نارائن ریڈی‘بی
ستیہ نارائنا ‘:اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔اور اس اجلاس
میں سیما آندھرا میں کانگریس کی جانب سے بس یاترا کے انعقاد کا فیصلہ کیا
گیا۔ اور اس یاترا کو ایک دن میں دو اضلاع کا دورہ کر وانے سریکا کول سے
آغاز کرتے ہوئے اننت پورم میں اسکا اختتام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اور اس
اجلاس میں تازہ سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔